باجوڑ کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ
ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے تحصیل لوئی ماموند کے مختلف علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے 29 جولائی سے 31 جولائی تک سخت حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کرفیو روزانہ صبح 5 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا، تاکہ سیکیورٹی ادارے مؤثر کارروائیاں انجام دے سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کرفیو بادسیاہ، ترخو، ایراب، گٹ، اگرہ، خوڑچئے اور داواوگئی میں نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متاثرہ علاقوں میں کلان، لغڑئے، کٹکوٹ، گیلئے، نختر، زرئے، ڈمبرئے، امانتا اور زگئے شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔