Aaj News

قرض میں ڈوبے ہندو تاجر نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

آنجہانی آکاش 3 بچوں کا باپ تھا، ریسکیو ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کردی
شائع 27 جولائ 2025 08:06pm

سکھر میں کوئنس روڈ کے رہائشی ہندو تاجرنے کاروباری قرضے اور پریشانی کےباعث دریا میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ متوفی 3 بچوں کاباپ تھا، ریسکیو ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کردی ہے۔

سکھر میں کوئنس روڈ کے رہائشی ہندو تاجرآکاش کمار نےدریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، متوفی کے ورثا کا کہنا ہے کہ آکاش تین بچوں کاباپ تھا جس نےکاروباری قرضہ اورپریشانی کےباعث انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کردی ہے، سکھرمیں3 دنوں میں خودکشی کرنے والےافراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

COMMITS SUICIDE

Hindu businessman

jumping into river