Aaj News

رینالہ خورد میں معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس کی پکڑ میں آگیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او نے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی
شائع 27 جولائ 2025 07:53pm

رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے تھانہ صدر کے نواحی علاقے میں گزشتہ روز معذور شخص پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگیا۔

پولیس کے مطابق معذور شخص نے موٹر سائیکل سوار کو گالیاں دیں، جس پر مشتعل ہو کر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Renala Khurd

Violence against disabled person

disabled person torture