Aaj News

کشمور پولیس اور رینجرز کا گیھلپور میں کامیاب آپریشن، 3 مغوی بازیاب

تینوں کو 2ہفتے قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا
شائع 27 جولائ 2025 04:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کشمور میں پولیس اور رینجرز نے گیھلپور کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران مشترکہ کارروائی میں تین مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

کشمور پولیس اور رینجرز نے گیھلپور کے علاقے میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انتہائی کامیاب اور بروقت تھی۔

پولیس کے مطابق مغوی افراد کو دو ہفتے قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کو ایک منظم گروہ نے جال میں پھنسا کر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی۔

علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

hostage Rescue

Kashmore Operation

Joint Operation

Police And Rangers