راولپنڈی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان فرار، متاثرہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
میڈیکل کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس
راولپنڈی میں زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ آر اے بازار کی حدود ٹینچ بھاٹہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ زیادتی کے بعد علیشبہ نامی نوجوان لڑکی بیہوش ہو گئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو صادق آباد سے اسلحہ کی نوک پر گزشتہ رات اغواء کیا گیا تھا۔
مبینہ زیادتی کے بعد ملزمان لڑکی کو جان کالونی پھینک کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے میڈیکل کے بعد اصل حقائق معلوم ہوں گے۔ میڈیکل کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائےگا۔
rawalpindi
girl rape case
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔