Aaj News

راولپنڈی میں افسوس ناک واقعہ، شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والا کون؟

مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، پولیس
شائع 27 جولائ 2025 10:36am
Mother of Three Murd*red in Rawalpindi’s Shakrial - Pakistan news

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا واقعہ سامنے آگیا، خاتون کو گزشتہ روز تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقہ شکریال میں تین بچوں کی ماں، سدرہ اعظم کا قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقتولہ کے شوہر عمر فاروق کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سدرہ اعظم کو گزشتہ روز گھر میں نامعلوم شخص نے گھس کر قتل کیا۔ مقتولہ کی عزیزہ نے فون کال پر اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع دی۔ قتل سے قبل مقتولہ نے اپنے بچوں کو عزیزہ کے گھر چھوڑا تھا۔

مدعی مقدمہ کے بیان کے مطابق، جب وہ گھر پہنچا تو مرکزی دروازہ بند تھا اور اندر داخل ہونے پر بیوی کو خون میں لت پت پایا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

سدرہ اعظم کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے اور رپورٹ کے آنے پر واقعے کے حقائق واضح ہوں گے۔ پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

rawalpindi

Mother Murdered

Sadqa Abad Police

Woman Killed at Home

Postmortem Report Pending

Family Statements Recorded

Shukrial Area Incident