کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی، ریسکیو
کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
موٹروے ایم-9 پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں کوچ کا کنڈیکٹر ایوب کھوسو اور ٹرک کا ڈرائیور شامل ہیں۔
زخمیوں میں سعیدہ، سدرہ، اویس شاہ، فرحانہ اور متعدد بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کوچ کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
jamshoro
trafice accident
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔