Aaj News

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی

دوسرا فریق سنجیدہ نیت کا مظاہرہ کرے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، قائم مقام تھائی وزیراعظم
شائع 27 جولائ 2025 08:57am

تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق قائم مقام تھائی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دوسرا فریق سنجیدہ نیت کا مظاہرہ کرے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔

ٹرمپ نے ایکس پر بیان میں کہا کہ دونوں کو کہہ دیا ہے کہ جنگ کرو گے تو ہم تجارت نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی بات چیت جاری ہے۔

ایک بار پھر امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پاک بھارت جنگ میں نے کامیابی سے رکوائی۔

President Donald Trump

Combodia Thailand Conflict