Aaj News

بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق قتل کے مقدمے میں گرفتار

عدالت نے سابق چیف جسٹس کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا
شائع 25 جولائ 2025 05:24pm
اے بی ایم خیرالحق کی فوٹو بنگلادیشی میڈیا
اے بی ایم خیرالحق کی فوٹو بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ سابق چیف جسٹس کو گھرسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

بنگلہ دیش کی عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ سامنے آ گیا، سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

بنگلادیشی پولیس کے مطابق اے بی ایم خیرالحق کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے بی ایم خیرالحق کو ایک طالبعلم کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی حیثیت سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ قتل طلبہ تحریک کے دوران پیش آیا تھا، جس میں نوجوان کی جان گئی۔ علاالدین احد نے قتل کا مقدمہ سابق چیف جسٹس کے خلاف درج کرایا۔

کیس کی حساس نوعیت اور سابق اعلیٰ عدالتی عہدے دار کی گرفتاری کے باعث بنگلہ دیش میں قانونی و سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

murder case

EX cheif justice

Bangladesh court

ABM KhairulHaq