Aaj News

سکھر کا المناک واقعہ: معاشی مشکلات یا آئس کا نشہ؟ جوڑے کی بچے سمیت خودکشی

جوڑا شدید معاشی مشکلات کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھا
شائع 24 جولائ 2025 09:08pm
Couple Leaps Off Sukkur Bridge with Infant – Pakistan news

سکھر کے لینس ڈاؤن پل پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک میاں بیوی اپنے شیر خوار بچے سمیت دریائے سندھ میں کود گئے۔ فوری کارروائی میں مرد کو بچا لیا گیا جبکہ خاتون اور ان کا بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جوڑا شدید معاشی مشکلات کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔

سکھر کا لینس ڈاؤن پُل جہاں سیاحوں کو خوبصورت نظارے پیش کرتا ہے وہاں حالات کی ستم ظریفی کا شکار لوگوں کی دریا میں چھلانگ کر خود کُشی کے بیشتر دلخراش واقعات کی بھی ایک دلسوز تاریخ رکھتا ہے۔

ایسے ہی ایک افسوسناک واقعے میں حیدرآباد کے وسیم آرائیں نے اپنی جواں سال بیوی مسکان اور چھ ماہ کے بیٹے غلام عباس کیساتھ دریا میں چھلانگ لگا دی۔

موقع پر موجود ماہیگیروں نے وسیم کی جان تو بچالی لیکن خاتون اور بچے کو دریا کا تیز رفتار بہاؤ اپنے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بہا کر لے گیا۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مذکورہ جوڑا آئس کے نشے کا عادی تھا جو نفسیاتی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے کی بجائے موت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گیا۔

family suicide

Sukkur Incident

Lansdowne Bridge