Aaj News

راولپنڈی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

مقتولین کی شناخت میرافضل اور جانباز کے نام سے ہوئی، ملزمان فرار، سی پی او کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
شائع 24 جولائ 2025 08:52pm

راولپنڈی کے نواحی علاقے دھمیال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ بیٹے کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال کی حدود میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرافضل اور ان کا بیٹا جانباز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام حرکت میں آ گئے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردی۔

راولپنڈی میں دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

ایبٹ آباد اور صوابی میں فائرنگ کے واقعات، تین افرادجاں بحق

ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات میں ملوث افراد شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے اچانک حملہ آور ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

murder case

Rawlapindi

Rawlpindi Police