Aaj News

ٹی وی پر ڈرامہ دیکھنے پر دو سوتنوں میں جھگڑا، ایک قتل

مقتولہ ثمینہ نے گھر میں ڈرامہ دیکھنے کے لیے ٹی وی چلایا تو دوسری سوتن نے اعتراض کیا
شائع 24 جولائ 2025 01:19pm
علامتی تصویر: میٹا اے آئی
علامتی تصویر: میٹا اے آئی

عارف والا کے نواحی علاقے قبولہ میں خاندانی تنازع ایک لرزہ خیز قتل پر منتج ہوا، جہاں ٹیلی ویژن پر ڈرامہ دیکھنے کے معاملے پر دو سوتنوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا موت پر ختم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ نے گھر میں ڈرامہ دیکھنے کے لیے ٹی وی چلایا تو دوسری سوتن نے اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور ایک سوتن نے غصے میں آ کر ڈنڈے کے وار سے ثمینہ کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر قبولہ پولیس موقع پر پہنچی اور ثمینہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات گھریلو تنازع اور معمولی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا تھا، جس نے ایک انسانی جان لے لی۔

قبولہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Fighting Over TV