9 مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی آئی تو نہ انھیں سیاستدان قبول کرتے ہیں نہ ہی قانون دان، 9 مئی بڑا واقعہ ہے، لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا۔ رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بھی گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا اور خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے، ہم سخت مقابلہ کریں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ”نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے پہلے بھی آئی تو نہ انھیں سیاستدان قبول کرتے ہیں نہ ہی قانون دان۔ 9 مئی بڑا واقعہ ہے، لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک ترقی نہیں کر رہا، سیاسی ڈائیلاگ کریں جس میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں۔ سارے اختیارات پاس رکھ لیں، 26 کے بعد 27 ویں ترمیم کر لیں، اگر صلاحیت نہیں تو ملک نہیں چلا سکتے۔ آج جتنے چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں کبھی نہیں تھے، ملک کو آگے لے جانے کی بات کریں۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت ناکام ہے اور اسے خود اپنے آپ سے چیلنج ہے، یہ جتنے برس بھی رہیں ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ جس ملک میں قانون نہ ہو وہ نہیں چلا چلتا یہ تاریخ کا سبق ہے۔ معاشی اشارے استاک مارکیٹ غریب کی میز پر کھانا نہیں رکھتے، ترقی نہیں ہو رہی تو ملک آگے نہیں جائے گا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ماضی میں گیس ڈویلپمنٹ چارجز لگائے 6 سو ارب حکومت کو چلے گئے، کاربن لیوی بھی یہی ہے۔ پنجاب کی حقیقت وہی ہے جو باقی صوبوں کی ہے، کرپشن حد سے زیادہ ہے گورننس نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی گفتگو
آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزارنے بھی گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں جتنا پارٹی کو نقصان ہوا، اتنا ہی معیشت اور عام پاکستانی کو ہوا۔ سزائیں ان لوگوں کو ہوئی ہیں جو عمران خان کا دایاں بازو ہیں جن پرانھیں اعتماد ہے، اگر ہمارے لیے کوئی آسانی ہوتی تو کیا عمران خان جیل میں ہوتے؟ ہمارے لیے کبھی آسانی فراہم نہیں کی گئی۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ پانچ اگست کو بھر پور احتجاج ہوگا اور خیبر پختون خوا کے لوگ مایوس نہیں کریں گے، ہم سخت مقابلہ کریں گے پاکستان کو ایسے تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ جتنا پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر تنظیمی فیصلوں میں صوبائی مداخلت ہوئی تو آپ بغاوت دیکھیں گے جو نام ہم نے دیے تھے وہ خان صاحب تک پہنچے ہی نہیں، الٹا پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی گئی۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔