بیرسٹر سیف پر پی ٹی آئی کارکنوں کو تحفظات، نیت پر شک ہے، عائشہ بانو
صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ پشاورعائشہ بانو نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف پر ورکرز کو ہمیشہ اعتراض رہا، وہ نان پی ٹی آئی ہیں جن پر اڈیالہ کے دروازے کھلتے ہیں۔ ہمارا احتجاج اس پر تھا کہ ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، ہمیں اپوزیشن سے ڈیل نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی نام پر کبھی اعتراض نہیں، کنفیوژن اس پر ہے کہ نام بعد میں تبدیل کیوں ہوئے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ پشاور کی صدر عائشہ بانو نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو بیرسٹر سیف پر ہمیشہ سے اعتراض رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نان پی ٹی آئی ہیں اور اڈیالہ جیل کے دروازے ان کے لیے کھلتے ہیں۔ہمیں ان کی نیت پر شک ہے کہ وہ خان صاحب کو گھنٹوں بیٹھ کر کیا کہتے رہتے ہیں۔
عائشہ بانو نے کہا کہ ہمارا احتجاج اس بات پر ہے کہ جب پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے تو ہمیں اپوزیشن سے کوئی ڈیل نہیں کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی فرد کے نام پر اعتراض نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ نام بعد میں تبدیل کیوں کیے گئے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ پشاور کی صدر نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو علی امین گنڈا پور پر مکمل اعتماد ہے، اور وہ کہیں نہیں جا رہے۔
آج نیوز کے پروگرام میں سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں کہ کون سی شہادتوں کی بنیاد پر 10،10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ سب کی یہی ڈیمانڈ تھی کہ سزا ہونی چاہیے، مگر شروع میں تو کہا جا رہا تھا کہ شہادت ہی موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بارِ ثبوت پراسیکیوشن پر ہوتا ہے اور انہیں یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ جرم ہوا ہے۔
احسان کھوکھر ایڈووکیٹ نے بھی آج نیوز کے پروگرام میں اظہارِ خیال کیا۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔