Aaj News

پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، ارشد وہرا

صوبائی حکومت نے کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں بنائی، رہنما ایم کیو ایم کی سندھ حکومت پر تنقید
شائع 22 جولائ 2025 10:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما ایم کیو ایم ارشد وہرا نے کہا ہے کہ شہر کی زمینوں پر بھی قبضے ہو رہے ہیں، صوبائی حکومت نے کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں بنائی، بے گھر افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم بنائی جائے، مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو مدد فراہم کریں گے، زمین خالی کرا کر بلڈر مافیا کو دینا ناقابل قبول ہوگا۔

سندھ حکومت پر ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرا نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، زمینوں پر بھی قبضے ہورہے ہیں۔

ارشد وہرا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں بنائی، بے گھر افراد کے لیے شہر میں ہاوسنگ اسکیم بنائی جائے، مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو ہر مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ متاثرین کو دو سال کا کرایہ، بچوں کے اسکول کی فیسیں اور علاج معالجے کے لیے رقم فراہم کی جائے، یہ پانچ ہزار خاندان سی ایم ہاؤس کے باہر جمع ہوئے تو لاکھوں افراد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر زمین خالی کرا کربلڈر مافیا کو دی گئی تو یہ عمل ناقابل قبول ہوگا۔

MQM Pakistan

arshad wohra