Aaj News

مودی راج میں ہندوتوا پسندوں کے ہاتھوں نہ صرف اقلیتیں بلکہ فوجی اہلکار بھی غیر محفوظ اور بےبس

اتر پردیش میں ریلوے اسٹیشن پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار پر ہندوتوا غنڈوں نے بہیمانہ تشدد کیا
شائع 22 جولائ 2025 10:13am

مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ اب محض سازشی جنون نہیں، بلکہ جھوٹ، نفرت اور غنڈہ گردی پر مبنی سیاسی ایجنڈا بن چکا ہے۔

ہندوتوا غنڈے مودی راج میں آزاد جبکہ بھارتی عوام صرف نفرت، تشدد اور بیہمانہ سلوک کا شکار ہو رہی ہے۔

مودی راج میں ہندوتوا پسندوں کے ہاتھوں نہ صرف اقلیتیں بلکہ فوجی اہلکار بھی غیر محفوظ اور بے بس ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں اتر پردیش کے شہر مرزاپور میں ریلوے اسٹیشن پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار پر ہندوتوا غنڈوں کا بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

مودی سرکار کا ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ صرف اڈانی و امبانی کا وکاس ثابت ہوا

این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 19 جولائی کو براہما پُترا ایکسپریس کا انتظار کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے اہلکار کا ہندو یاتریوں سے ٹکٹ کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس میں آٹھ سے زائد ہندو یاتریوں نے سی آر پی ایف اہلکار کو وردی میں ہی گھیر کر زمین پر گرا دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار نے مزاحمت کی کوشش کی مگر یاتریوں نے اُسے زمین پر گرا کر مکوں، تھپڑوں اور لاتوں سے شدید مارا۔ اہلکار زمین سے اُٹھا تو ایک ہندو یاتری نے دوبارہ تھپڑ مارا اور باقی یاتریوں نے اُسے گھیر کر دوبارہ حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران پلیٹ فارم پر موجود چند افراد نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی مگر حملہ جاری رہا۔

مودی کے سافٹ پاور کے دعوے، حقیقت میں فراڈ،بھارتی نجومی نیویارک میں رنگے ہاتھوں گرفتار

مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے اور ہندوتوا دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ اور ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

مودی کا بھارت اب انصاف نہیں، ہندوتوا جنون کا میدانِ جنگ بن چکا ہے جہاں قانون صرف اکثریتی غنڈوں کا غلام ہے۔

مودی راج میں ہندوتوا دہشتگرد آزاد، سچ بولنے والے غدار، اور غنڈے ’راشٹروادی ہیرو‘ بنا دیے گئے۔

ModiExposed

Hindutva ideology

modi raj