سوات میں استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالبعلم جاں بحق
لاش اسپتال منتقل، پولیس نے دو اساتذہ کو گرفتار کرلیا
سوات میں استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا۔
سوات کے علاقے خوازہ چالیار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 14 سالہ طالبعلم فرحان کو اس کے استاد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید تشدد کے باعث فرحان نے جان کی بازی ہار گیا۔
بااثر پرنسپل نے طالبعلم پر تشدد کرکے ہڈی توڑ دی، پولیس کارروائی سے گریزاں
حادثے کے بعد فرحان کی لاش فوری طور پر اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
teachers
Arrested
Swat
Torture Student
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔