Aaj News

امریکی صدر ٹرمپ کا یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان

طالبان کے اقتدار کے بعد دربدر افغانوں کو محفوظ بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پیغام
شائع 21 جولائ 2025 06:13pm

امریکا میں افغان شہریوں کی عارضی حیثیت ختم کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ یو اے ای میں پھنسے افغانیوں کی تکلیف پر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بہت سے افغان شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب وہ یو اے ای میں مقیم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مفرور افغانی متحدہ عرب امارات میں ہیں، ان شہریوں کو محفوظ بنایا جائے گا اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو ساتھ بٹھاؤں گا، ٹرمپ نے مودی کا ڈرامہ نظر انداز کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان، تیاریاں شروع

ٹرمپ انتظامیہ نے اپریل میں ہزاروں افغان اور کیمرونی شہریوں کے لیے ملک بدری سے بچاؤ کی عارضی حیثیت ختم کردی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغان عوام کو محفوظ پناہ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یو ای اے کچھ افغان شہریوں کو طالبان کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ متحدہ عرب امارات امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے، اس نے 2021 میں کابل سے بے دخل کیے گئے کئی ہزار افغانوں کو عارضی طور پر رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

trump announces

assistance for Afghan citizens

stranded in UAE