Aaj News

عافیہ صدیقی کیس:وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

عدالت کا حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرانے پر شدید اظہار برہمی
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2025 03:11pm
IHC Issues Contempt Notice to Cabinet in Aafia Case - Breaking News - Aaj News

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں حکومتی عدم تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ انہوں نے فوزیہ صدیقی کا کیس دیگر اہم مقدمات کے ساتھ آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، حالانکہ ان کی چھٹیاں آج سے شروع ہو رہی تھیں۔ جج نے واضح کیا کہ اگر کوئی جج چاہے بھی تو چھٹیوں میں کام نہیں کر سکتا۔

وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کا روسٹر چیف جسٹس آفس کی جانب سے سنبھالا جاتا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے ان کے سابقہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کی جائے گی۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس رویے پر وفاقی کابینہ کو جوابدہ ہونا ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ ممبران اور وزراء کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

federal cabinet

Islamabad High Court

aafia siddiqui

Contempt of Court Notice