Aaj News

امریکی صدر ٹرمپ کا اکتوبر کے آخر میں دورہ چین کا امکان

ایشیا پیسفک اکنامک سمٹ میں بھی ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا امکان
شائع 21 جولائ 2025 08:58am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے آغاز میں چین کا دورہ کرسکتے ہیں جہاں ان کی ملاقات چینی صدر سے ہوگی۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں ایشیا پیسفک اکنامک سمٹ میں بھی ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان رواں برس ملاقات پر بات چیت ہوئی ہے، تاہم ملاقات کی تاریخ یا مقام کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

رجیم چینج کی خبر کے بعد زیلنسکی نے روس کو جنگ بندی مذاکرات کی دعوت دیدی

صدر ٹرمپ نے تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد بیس ٹیرف کی تجویز دی ہے۔

چین جیسے حریف ممالک پر امریکی ٹیرف کی شرح 55 فیصد ہے۔

ٹانگوں پر سوجن اور ہاتھوں پر خراشیں، امریکی صدر ٹرمپ کس بیماری میں مبتلا ہوگئے؟

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے 12 اگست تک چین کے ساتھ مستقل تجارتی معاہدہ طے کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

Donald Trump

China Visit

APEC summit