کراچی: موچکو میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
کراچی کے علاقے موچکو میں 17 جولائی کو سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تربیت یافتہ خودکش جیکٹ اور بم بنانے کا ماہر تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دوسرے ہلاک دہشتگرد کا نام کاشف ہے جو افغانستان میں ہلاک ہوا تھا لیکن اس کا شناختی کارڈ پاکستان میں استعمال ہو رہا تھا۔
کاشف کی فیملی سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ وہ فتنہ الخوارج میں شامل تھا اور اس کی تدفین افغانستان میں ہوئی تھی۔
کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا گندا دھندا، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب برطرف
طاہر شاہ کے پی میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور کے پی حکومت نے اس کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام بھی رکھا تھا۔ طاہر کا تعلق بھی فتنہ الخوارج سے بتایا گیا ہے۔
دوسرے ہلاک دہشتگرد کی شناخت کے لیے دیگر صوبوں سے مدد طلب کی گئی ہے تاکہ اس کی مکمل شناخت کی جا سکے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔