خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی راہ ہموار، کل حلف برداری اور پولنگ کا دن مقرر
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی حلف برداری کا عمل بالآخر طے پا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، گورنر خیبرپختونخوا کل صبح 9 بجے گورنر ہاؤس میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین سے حلف لیں گے، جس کے بعد سینٹ انتخابات کا عمل بھی باقاعدہ طور پر شروع ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی پولنگ کل 11 بجے پشاور کے جرگہ ہال میں شروع ہو گی۔ اس ضمن میں آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہو۔
عدالتی نامزدگی کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے میٹنگ بلالی
الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں حلف برداری کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو نامزد کرنے کی درخواست کی گئی۔
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی جانب سے حلف نہ لینے کے باعث سینیٹ انتخابات کا انعقاد کئی روز سے تاخیر کا شکار تھا۔
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی حکمت عملی کامیاب، مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اجلاس ملتوی
اب جبکہ گورنر ہاؤس میں کل صبح حلف برداری کی تقریب طے پا چکی ہے، امید کی جا رہی ہے کہ سینیٹ کے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہو جائیں گے اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئینی عمل کو آگے بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔