Aaj News

ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کا الرٹ جاری

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.21 میل) تھی، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2025 01:34pm

ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق، روس کے مشرق بعید میں کامچاٹکا کے ساحل کے قریب اتوار کے روز 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.21 میل) تھی۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.2 بتائی تھی، جسے بعد میں 6.6 کر دیا گیا۔ جبکہ تیسرے زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

روس میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

خیال رہے آج بروز اتوار شمالی ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ زمین کی 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جب کہ اس کا مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ گرگان کی آبادی 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

russia

Magnitude 6.6 earthquake

east coast

Russia's Kamchatka region