شامی وزارت داخلہ کا سویدا صوبے میں جنگ بندی کے معاہدے کی اہم شقوں کا انکشاف
شامی وزارت داخلہ کی جانب سے سویداء صوبے میں جنگ بندی کے معاہدے کی اہم شقوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
العربیہ کے مطابق یہ وضاحت سکیورٹی کشیدگی کو کم کرنے کی بھرپور کوششوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے میں مغربی اور شمالی سویداء کے دیہی علاقوں میں اندرونی سکیورٹی افواج کو جھڑپیں روکنے والی افواج کے طور پر تعینات کرنے کا بندوبست شامل ہے۔ شامی سکیورٹی افواج کو صرف مرکزی سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا شہروں کے اندر نہیں۔ اس کا مقصد حالات کو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ معاہدے میں اس کی شقوں کو 48 گھنٹوں کے اندر نافذ کرنے کا بھی بندوبست شامل کیا گیا ہے۔ اس میں درعا اور سویداء کے درمیان انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنا شامل کیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور زخمیوں کا انخلا ہوسکے۔
اسرائیلی فوج ’اسرائیلا‘ نامی ایک ’نئے مقام‘ کی تیاری میں مصروف، وجہ کیا ہے؟
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ معاہدے میں غیر قانونی گروہوں کے پاس بدو قبائل کے زیر حراست افراد کے تحفظ سے متعلق ایک شق شامل کی گئی ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ یہ قدم فریقین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے اور مستقبل میں کسی بھی کشیدگی سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔
جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے، ایرانی وزیرخارجہ
یاد رہے شامی صدر نے فوری اور مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد شام کے لیے امریکی ایلچی تھامس باراک نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور شام نے دروز اکثریت والے علاقے میں جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔