جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے، ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چین کے ٹی وی چینل (China Global Television Network) کو انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔
عباس عراقچی نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کو سفارت کاری کی کامیابی قرار دیا کہا صرف سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ہی متوازن حل ممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ بلاجواز فوجی جارحیت تھی اور اسے محض ایک ”تنازعہ“ نہیں کہا جا سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اس جنگ کو جاری رکھنے کا خواہاں نہیں ہے، تاہم اگر دوبارہ جارحیت شروع ہوئی تو ملک مکمل تیاری کے ساتھ اس کا سامنا کرے گا۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔