Aaj News

کراچی کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط

بلدیہ عظمیٰ نے ایس بی سی اے کو غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
شائع 19 جولائ 2025 11:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی بلند و بالا عمارتوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ نے ایس بی سی اے کو کارروائی کے لیے خط لکھ دیا ہے، جس میں بغیر نقشے کے تعمیرات پر فوری ایکشن لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے ایم سی کی جانب سے ہائی رائز بلڈنگز کیخلاف ایس بی سی اے کو لکھے جانے والے خط میں کچی آبادیوں میں بغیر نقشے کے تعمیرکی جانے والی غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

سینیئر ڈاریکٹر کے ایم سی کے مطابق عمارتیں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں صرف زمین کا قبضہ ریگولرائز ہوتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمارت کا نقشہ منظور کرنا ایس بی سی اے کا اختیار ہے کچی آبادیوں میں بلند عمارتوں سے خطرات بڑھ گئے اس لیے غیرقانونی عمارتوں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے ایم سی نے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔ سندھ حکومت خطرناک عمارتوں کے خلاف یکساں کارروائی کرے گی۔

kmc

illegal construction

SBCA Action

Karachi Encroachments

Unauthorized Buildings