جڑواں شہروں میں مزید بارشوں کے پیشِ نظر کھولے گئے راول ڈیم کے اسپل ویز بند کر دئے گئے
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے پیش نظر راول ڈیم میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے۔ جنہیں اب بند کردیا گیا ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے تھے، تاہم اب پانی کی سطح کم ہو کر 1746 فٹ تک آ گئی ہے جس کے بعد اسپل ویز بند کر دیے گئے ہیں۔ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، اور حفاظتی اقدامات کے تحت پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔
قبل ازیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.40 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت سطح کو 1746 فٹ پر لایا جائے گا۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ تک ہے، جس کے پیش نظر اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیر نے بارشوں سے متعلق ایک تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ موسم میں پنجاب بھر میں 119 افراد بارشوں کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔