Aaj News

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

آج کے اجلاس میں 26 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے
شائع 20 جولائ 2025 08:36am

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح 9 بجے پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان حلف اٹھائیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 26 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

اس وقت خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکمران جماعت سمیت مجموعی طور پر 115 ارکان موجود ہیں، جبکہ مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی مجموعی تعداد 145 ہو جائے گی۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کی شمولیت سے ایوان مکمل ہونے کے بعد پارلیمانی کارروائیوں میں تیزی متوقع ہے۔ سیاسی حلقے اس اجلاس کو آئندہ قانون سازی اور حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں۔

KPK Assembly

KPK Senate Elections

KPK Reserved Seats Oath Ceremony