Aaj News

کراچی الآصف اسکوائر کے قریب بس نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

زخمیوں میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل، حادثہ بس کے بریک فیل ہوجانے کے باعث رونما ہوا
شائع 18 جولائ 2025 09:28pm

کراچی کےعلاقے الآصف اسکوائر کے قریب تیز رفتاربس نے متعدد گاڑیوں کوروند ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب ایک تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے باعث وہ سڑک پر کھڑی اور چلتی ہوئی کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں شدید افرا تفری پھیل گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

Sindh Police

Accidents

trafic accident