Aaj News

تمام ناراض رہنماوں سے بات چیت کی ہے ان کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے، بیرسٹر گوہر

سینیٹ کے موجودہ امیدواروں کی منظوری عمران خان نے دی، چیئرمین پی ٹی آئی کی آج نیوز سے گفتگو
شائع 18 جولائ 2025 09:06pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلا مقابلہ انتخابات ہونا کوئی نئی بات نہیں، سینیٹ کے موجودہ امیدواروں کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی، امید ہے کہ کوئی بھی پارٹی ورکر اور رہنما پارٹی منشور کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، تمام ناراض رہنماوں سے بات چیت کی ہے اور ناراض رہنماؤں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بلا مقابلہ انتخابات ہونا کوئی نئی بات نہیں، تمام ناراض رہنماؤں سے بات چیت کی ہے، سینٹ کے موجودہ امیدواروں کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی، بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر عمل درآمد پوری پارٹی پر لازم ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ناراض رہنماؤں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے، امید ہے کوئی بھی پارٹی ورکر اور رہنما پارٹی منشور کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات جلد حل ہوں گے، پی ٹی آئی دیرینہ ورکرز اور کارکنوں کی قدر کرتی ہے، تمام فیصلے پارٹی کے بہتر مفاد میں کیے جائیں گے۔

Senate elections

imran khan

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Barrister Gohar Ali Khan

KPK Senate Elections