Aaj News

لاس اینجلس میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھماکا، 3 افراد ہلاک

دھماکا کاؤنٹی شیرف کے اسپیشل انفارسمنٹ بیورو میں ہوا، امریکی میڈیا
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2025 09:38pm

امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

سی این این کے مطابق دھماکا لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے اسپیشل انفورسمنٹ بیورو کے کمپاؤنڈ میں اس وقت ہوا جب وہاں بم اسکواڈ کی ایک گاڑی کھڑی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ سے کچھ پہلے ایسٹرن ایونیو پر واقع ٹریننگ سینٹر میں ہوا، جہاں شیرف کا اسپیشل انفورسمنٹ بیورو اور آتش گیر و دھماکا خیز مواد سے متعلق شعبہ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موجود ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید جانی یا مالی نقصان کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

America

Explosion

police training center

Los Angeles, 3 killed