Aaj News

خیبرپختونختوا میں سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے
شائع 18 جولائ 2025 08:07pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونختوا میں سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونختوا میں سینیٹ کی 2 سیٹوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے، خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی شاہدہ وحید کی کامیابی اور غیر مسلم کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کے گرپال سنگھ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کے لیے پولنگ آفیسر تعینات کردیے گئے ہیں، پولنگ 21 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 8 افسران کو سینیٹ انتخابات کے لیے بطور پولنگ افسران تعینات کیا۔

Senate elections

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

NOTIFICATION ISSUED

KPK Senate Elections