Aaj News

اسلام آباد ہائیکورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ کمیٹی میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان شامل
شائع 18 جولائ 2025 04:56pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان ارکان ہوں گے۔

نوٹیفکیشن چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی، جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل تھے۔

Islamabad High Court

judges

New administrative committee consisting of 4 judges