Aaj News

فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کاکیس: مرکزی ملزم تحسین اعوان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ذرائع
شائع 18 جولائ 2025 03:10pm

فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کے کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم سابق چئیرمین فیسکیو تحسین اعوان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مرکزی ملزم کو سینئر سول جج محمد اشفاق کی عدالت میں پیش کیا، جہاں این سی سی آئی اے کی ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،جس پر عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سماعت ک دوران عدالت نے اسی مقدمے کے دیگر 11غیرملکی ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جبکہ ایک غیر ملکی خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کیس میں 10 غیر ملکیوں کا جسمانی رہمانڈ منظور

واضح رہے کہ 8 جولائی کو ملک تحسین اعوان کی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 149 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان پر جعلی دستاویزات، بوگس کمپنیوں، جعلی معاہدوں اور غلط معلومات کے ذریعے بین الاقوامی آن لائن فراڈ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

Faisalabad

accused arrested

Online Fraud Case

National Cyber Crime Investigation Agency (NCCIA)