Aaj News

مستونگ میں دہشتگردوں کا حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید، تین زخمی

حملے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان بلوچستان حکومت
شائع 18 جولائ 2025 02:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مستونگ میں قومی شاہراہ پردہشت گردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرحملہ کیا، فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے میں اہلکار شہید ہوگیا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین افراد بھی زخمی ہیں جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق حملہ ڈی ایس پی کی گاڑی پر کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔

Shahid rind

Mastung Firing

Balochitan police