پاکستان کے محمد آصف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
سیمی فائنل میں آصف نے بھارتی کیوئسٹ کو 2-4 کے اسکور سے دھول چٹائی
پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
بحرین میں کھیلے گئے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں آصف نے بھارتی کیوئسٹ چندرا کو 2-4 کے اسکور سے دھول چٹائی۔
انڈر 17 کیٹیگری میں حسنین اختر نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں پولش حریف کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کیا۔
واضح رہے کہ بحرین میں ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں 15 ملکوں کے 43 پلیئرز شریک ہیں۔
mohammad asif
World Masters Snooker Championship
مقبول ترین
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔