Aaj News

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا

کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخ، مسافر گرین لائن ایکسپریس میں شفٹ
شائع 17 جولائ 2025 07:25pm

ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا، کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کردی گی جبکہ مسافروں کو گرین لائن ایکسپریس میں شفٹ کر دیا، پاکستان ریلوے نے اپنے معزز مسافروں سے ہونے والی ممکنہ تاخیر پر دلی معذرت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملت ایکسپریس 18 ڈاؤن کراچی کے لیے دوپہر 5 بج کر 50 منٹ کی بجائے شام 6 بج کر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 16 ڈاؤن کراچی کے لیے 6 بجے کی بجائے شام 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس 44 ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6 ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن لاہور سے اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس 44 ڈاؤن کے مسافروں سے درخواست ہے کہ گرین لائن 6 ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں تاکہ انہیں باآسانی اکاموڈیٹ کیا جا سکے۔

کراچی، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت سٹیشن پر موجود ریے گا۔

Pakistan Railways

train schedule

Train