Aaj News

ٹی 20 سیریز: بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا

لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے، تنزید، توحید، جاکر، مہدی حسن، تسکین احمد اسکواڈ میں شامل
شائع 17 جولائ 2025 07:13pm

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں تنزید حسن تمیم، پرویز حسین ایمون، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، جاکر علی انیک، شميم حسین پٹواری، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، شاک مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنزیم حسن ساکب اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔

دورہ بنگلا دیش: ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 20، 22 اور 24 جولائی کو میرپور، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز پاکستان کی آئندہ بین الاقوامی مصروفیات سے قبل اہم سمجھی جا رہی ہے۔

t20 series

Bangladesh announces

squad against Pakistan