Aaj News

ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے اہم کیس میں پیشرفت، مدعی نے ملزمان سے صلح کرلی

سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال کی ضمانتیں منظور، صلح نامہ عدالت میں جمع، آج نیوز نے دستاویز حاصل کرلی
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2025 10:03pm

ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے اہم کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، مدعی مُقدمہ نے گرفتار مُلزمان کے ساتھ راضی نامہ کرلیا، آج نیوز نے صلح نامہ کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے اہم کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مدعی مقدمہ علی حیدر نے گرفتار ملزمان کے ساتھ صلح کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صلح کا حلف نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا جس کے بعد عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس اسپتال عدنان غفار کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی موت نے کئی سوال کھڑے کر دیے

پاکپتن کے اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتیں خارج

ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات: ڈپٹی کمشنر نےانکوائری رپورٹ مسترد کردی

صلح نامہ کی کاپی آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق مدعی نے رضاکارانہ طور پر مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

پاکپتن میں بچوں کی اَموات کیس میں صلح نامہ پر عوامی ردِعمل

پاکپتن میں بچوں کی اموات کیس میں صلح نامہ پر عوامی ردِعمل سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا صارفیین نے مدعی مقدمہ کو سوشل میڈیا نے آڑے ہاتھوں لے لیا اورسوشل میڈیا پرصارفین نے تنقید کے نشتر چلا دیئے، صافین مدعی مقدمہ پر کیس کو منتقی انجام تک نہ پرپہنچانے پرسخت ناراض اور شہریوں کی جانب سے سخت غم وغصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 سے 22 جون کے دوران ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کی خبر آج نیوز پر نشر ہوئی تھی، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ان کی ہدایت پر متعلقہ افسران کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔

20 children die

plaintiff reconciled

with the accused