حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیشرفت، اداکارہ کی ایک اور دوست کا بیان قلمبند
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی حکام نے حمیرا کی ایک دوست کا بیان قلمبند کرلیا، ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق حمیرا نے اسلام آباد شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر سے رابطہ کیا تھا، تحقیقاتی ٹیم رواں ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
حمیرا اصغر کیس کی تحقیقات رپورٹ سے متعلق ایس ایس پی ساؤتھ کراچی کا کہنا تھا کہ رپورٹ رواں ہفتےاعلی حکام کو پیش کردی جائے گی۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغرنے اسلام آباد شوبزانڈسٹری کے ایک پروڈیوسر سے رابطہ کیا تھا وہ کام نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔
حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حمیرا اصغر کی ایک دوست کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے، حمیرا کی دوست نےعمرے پر جانے سے قبل آخری بار رابطہ کیا، حمیرا کی دوست اپنے کیریئر کے لیے دعا کرنے کا بولتی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے، رواں ہفتے رپورٹ آنے کے بعد مزید پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے مقیم تھیں۔
پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی موت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔