مری سالگراں جی ٹی روڈ پر سڑک کا بڑا حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا
مری سالگراں جی ٹی روڈ پر سڑک کا بڑا حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا، ڈی سی مری اور ڈی پی او کی گاڑی بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آئی، پتھرلگنے سے ڈپٹی کمشنرکا پاؤں زخمی ہوگیا۔
سالگراں کے قریب مری جی ٹی روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا ایک بڑا حصہ متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر مری اور ڈی پی او کی سرکاری گاڑی بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔
پتھر لگنے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیرعباس کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ ڈی سی مری اور ڈی پی او بال بال بچ گئے۔ ڈی سی مری کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر قریبی علاقوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔