Aaj News

مصطفی عامر کیس: سپریم کورٹ نے سابق اے ٹی سی جج کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

سابق منتظم جج کو مصطفی عامر کیس میں اختیارات سے محروم کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2025 08:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مصطفی عامر کیس میں اختیارات سے محروم کیے گئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سابق منتظم جج کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے جج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے ریمارکس حذف کر دیے۔ سابق منتظم جج کو مصطفی عامر کیس میں اختیارات سے محروم کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مصطفی عامر کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سابق منتظم جج کی جانب سے دائر درخواست پر تین رکنی لارجر بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نےسابق منتظم جج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے ریمارکس حذف کردیئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سندھ حکومت نے ستمبر 2023 میں جج مقرر کیا تھا، بطور جج درخواست گزار کے پاس ریمانڈ اور کسٹڈی سے متعلق فیصلے کا اختیار تھا، ملزم ارمغان کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لئے منتظم عدالت میں پیش کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی جانب سے تشدد کی شکایت اور میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا، دوسرے مقدمے میں ریمانڈ کی درخواست پرجج نے جے آئی ٹی کی تشکیل کاحکم دیا۔

پراسیکیوشن کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے منتظم جج کے احکامات کالعدم قراردیا۔ ہائیکورٹ نے پراسکیوشن دلائل پردرخواست گزار کے خلاف سخت ریمارکس دیے۔

ATC

Mustafa Murder Case

Supreme Court Registry Karachi

Judicial Independence

Armghan