پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائی روک دی گئی
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی برطانیہ روانگی کے بعد ڈپٹی اسپیکر ظہر عباس چنڑ قائم قام اسپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے جبکہ ملک محمد احمد خان کی غیر موجودگی میں پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک مزید کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، 19 معطل ارکان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید کارروائی کرنی تھی، معطل اپوزیشن 10 ارکان کو جرمانوں کا دوسرا نوٹس بھی جاری نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کے الزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی اور تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن کے معطل ارکان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ اسپیکر نے ارکان کو ایک ہفتے میں حرمانے ادا نہ کرنے پر سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کی عدم اعتماد کی تحاریک بھی روک دی گئی ہیں تاہم اپوزیشن کے 4 چیئرمین کو عہدوں سے پہلے ہٹایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو قائمہ کمیٹوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔