Aaj News

مودی انتظامیہ کی سنگدلی ،اڈیشہ میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی

مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارت خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار
شائع 15 جولائ 2025 10:04am

بھارت میں ناقص تعلیمی اقدامات اور طلبہ کی حفاظت میں سنگین کوتاہیوں نے مودی سرکار پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، مودی سرکار تعلیمی اداروں میں طلباء کا تحفظ یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارت خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشہ میں مودی سرکار کی غفلت نے مظلوم طالبہ کو خودسوزی پر مجبور کر دیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اڈیشہ کے کالج میں طالبہ نے جنسی ہراسانی کی شکایت نظر انداز کیے جانے پر خود کو آگ لگا دی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 90 فیصد سے زائد جلنے کی وجہ سے طالبہ کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔

ہندوتوا کی حامی مودی سرکار کی خطے میں مسلمان دشمنی بے نقاب، نشانہ بنگلہ دیش

بھارتی اخبار نے بتایا کہ واقعے کے دوران چند مزید طلبہ بھی آگ بجھانے کی کوشش کے باعث زخمی ہوئے، طالبہ کے مطابق فیکلٹی ممبر نے ناجائز مطالبات کیے اور انکار پر تعلیمی مستقبل برباد کرنے کی دھمکیاں دیں۔

انڈین ایکسپریس نے کہا کہ فیکلٹی ممبر کی جانب سے طالبہ کو کلاسوں میں شرکت سے بھی روکا جا رہا تھا، طالبہ کی جانب سے مسلسل جنسی ہراسانی کی شکایت کر کے دھرنا بھی دیا گیا تھا۔

مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیرِاعظم قرار

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے انکشاف کیا کہ کالج انتظامیہ کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جنسی ہراسانی کی شکایات پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

مودی کی فسطائیت کا نیا وار، ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے

مودی سرکار کی ناکام پالیسی کے باعث تعلیمی اداروں میں طلباء کی حفاظت کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔

Suicide

ModiExposed

odisha girl

failed educational system in india

modi failed policies