قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 43 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
earthquake
qallat
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔