Aaj News

دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد معجزاتی طور پر کیسے بچا؟

ریسکیو آپریشن میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مقامی رضاکاروں اور ریسکییو ٹیمز نے حصہ لیا
شائع 14 جولائ 2025 07:23pm

خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18 گھنٹے بعد معجزاتی طور پربچ گیا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، وادی کاغان کے علاقہ بھونجہ میں دریائے کنہار میں ڈوبنے والے نوجوان کو 18گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی دریا کنہار میں جاگری جس میں سوار 3 افراد کو اسی وقت ریسکییو کرلیا گیا تھا تاہم ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا جسے آج زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مقامی رضاکاروں اور ریسکییو نے حصہ لیا۔

Kunhar River

How did a young

man who drowned