بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکل ہوگئی
نومبر سے بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی پول میں شامل ہیں، ذرائع
بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو ایونٹ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے کسی بھی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 28 نومبر سے بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی پول میں شامل ہیں۔
بھارت کی کھیلوں میں نفرت انگیز سیاست، گودی میڈیا نے کرکٹ کے بعد ہاکی کو بھی نشانہ بنادیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی اسپورٹس ٹیم کو راوں برس ہمسایہ ملک جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔
junior hockey world cup
Noc not given
to pakistani hockey team
not allowed
to travel india
مقبول ترین
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔