Aaj News

بھارتی صحافی نے عدلیہ، میڈیا اور وفاقی ڈھانچے پر مودی کے منظم حملوں کو بے نقاب کردیا

مودی حکومت میں صحافیوں اور بیوروکریسی کے درمیان آزادانہ رابطہ ختم کرکے صرف سرکاری بیانیہ نافذ کیا گیا، دی وائر
شائع 14 جولائ 2025 11:06am

سینئر بھارتی صحافی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا اقتدار بھارت کے لیے جمہوریت نہیں بلکہ فاشزم اور آمریت کی راہ ثابت ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئرصحافی پریم شنکر جھا نے مودی سرکار پر مفصل کتاب لکھی، جس میں بھارت کی جمہوریت کے زوال کو بیان کیا گیا ہے۔

بھارتی جریدے دی وائرکے مطابق پریم شنکر جھا نے عدلیہ، میڈیا اور وفاقی ڈھانچے پر مودی کے منظم حملوں کو بے نقاب کیا ہے۔

دی وائر میں کہا گیا کہ مودی نے حکومت سنبھالتے ہی وزارتوں میں کیمرے لگوا کر صحافیوں کے پریس انفارمیشن بیورو کارڈز منسوخ کردیے۔

مودی کی فسطائیت کا نیا وار، ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے

بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق مودی حکومت میں صحافیوں اور بیوروکریسی کے درمیان آزادانہ رابطہ ختم کرکے صرف سرکاری بیانیہ نافذ کیا گیا۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق وزارتوں کے فیصلے سرکاری وزراء کی جگہ بی جے پی کے نامزد افراد کے مشورے سے ہونے لگے۔ مودی نے میڈیا کو اشتہارات کی بندش اور جھوٹے مالی مقدمات میں بری طرح جکڑ لیا ہے۔

مودی راج میں ہندوستانی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، بھارتی فضائی نااہلی بے نقاب ہوگئی

دی وائر نے بتایا کہ بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے بانیوں پرٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے، نیوز چینل کو اڈانی گروپ کے ہاتھ فروخت کروا کر سرکاری ترجمان بنادیا گیا، مزید یہ بھی بتایا گیا کہ عدلیہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد پرکشش عہدے دیکر مشروط وفاداری خریدی گئی۔

ModiExposed

by indian journalist

prem shankar jha