امریکی ریاست کینٹکی میں چرچ کے قریب فائرنگ، 2 خواتین ہلاک

نامعلوم ملزم نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا، حکام
شائع 14 جولائ 2025 09:01am

امریکی ریاست کینٹکی میں چرچ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، گورنر کینٹکی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

حکام کے مطابق نامعلوم ملزم نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا جس کے بعد ایک مشتبہ شخص فرار ہوگیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت 72 سالہ بیورلی گم اور 32 سالہ کرسٹینا کومبز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

kentucky firing

near church

2 women died