Aaj News

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو سنار سے 4 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں مل سکی، واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس
شائع 13 جولائ 2025 09:51pm

کراچی کے مصروف ترین علاقے طارق روڈ پردن دیہاڑے سنار سے تقریباً 4 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سنار سے مبینہ طور پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات ہفتے کی شب 9 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق طارق روڈ کے قریب سنار سے ڈکیتی کی بڑی واردات ، واردات کا مقدمہ متاثر تاجر محمد بلال کی مدعیت میں تھانا فیروزآباد میں درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی : رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، مسلح ملزمان 2 کروڑ لے کر فرار

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، تین بچوں کا باپ جان کی بازی ہار گیا

متن کے مطابق میرے ملازم عمران سے ڈاکو 3 کروڑ 98 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے میں سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس آرہا تھا گاڑی پارک کی جہاں دو ڈاکو جو پیدل تھے، انہوں نے مجھ پر اور میرے ملازم کے سر پر پستول رکھ کر واردات کی۔

پولیس حکام کے مطابق واردات ہفتے کی شب 9 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Karachi Street Crimes

Major robbery

Rs 40 million from goldsmith